صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد جموں وکشمیر کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالا دستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر جموں وکشمیر …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد جموں وکشمیر کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالا دستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر جموں وکشمیر ہاوس میں صدر سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر نے انہیں اس اہم عہدے کو سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کے مالی ، تدریسی اور انتظامی امور پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود خان نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے اورتحقیق اور جدت پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں