اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم پیر اور منگل کی درمیانی شب اختتام پذیر ہوجائے گی۔ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 23دن دیئے گئے، جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ تھے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے دوران …
عام انتخابات کی انتخابی مہم پیر اور منگل کی درمیانی شب اختتام پذیر ہوجائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم پیر اور منگل کی درمیانی شب اختتام پذیر ہوجائے گی۔ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 23دن دیئے گئے، جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ تھے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ہر صورت ختم کر دیں، انتخابی قانون 2017ءکے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی جبکہ انتخابی مہم 48 گھنٹے قبل ختم کرنی لازمی ہے۔ کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنر میٹنگز پر پابندی ہو گی۔








