اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہے،ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،تمام جماعتیں بھرپور انداز میںمہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں،الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباو نہیں …
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں درست سمت میں ہے،ملک بھر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا،کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم روکنے کی باتیں درست نہیں،تمام جماعتیں بھرپور انداز میںمہم چلا رہی ہیں، تمام ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں،الیکشن کمیشن پر کسی ادارے کا دباو نہیں ہے،رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت قوم کو نتائج پی ٹی وی کے ذریعے دیں گے انتخابی مواد نہ ملنے کی تین چار شکایات کا تدارک کردیا گیا۔ ہفتہ کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے چارلاکھ پولیس،ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابات کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔8 لاکھ سیکورٹی اہلکار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ماتحت ہونگے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے افسران فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ پر کڑی نظر رکھی جائے گی،پوسٹل بیلٹ پر ریٹرننگ افسران کاآڈٹ ہوگا،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔








