ایران شام اور دیگر علاقائی بحرانوں پر امریکہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھے گا، آیت اللہ خامنائی

تہران ۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ ایران شام اور دیگر علاقائی بحرانوں پر امریکہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز ایک ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہدف یہ ہے کہ خطہ میں ایران کی موجودگی کو روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا …

تہران ۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ ایران شام اور دیگر علاقائی بحرانوں پر امریکہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز ایک ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہدف یہ ہے کہ خطہ میں ایران کی موجودگی کو روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خطہ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔ ایرانی سپریم لیڈ ر کا کہنا تھا کہ جوہری معاملات پر معاہدہ اور پیش رفت کے باوجود امریکہ کا رویہ جارحانہ ہے، خواہ کانگریس ہو یا امریکی انتظامیہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply