میرا مقابلہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے،عمران خان

کرک/بنوں۔21 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے‘ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے کیونکہ عمران خان کو روکنا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔ کرک اور بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے …

کرک/بنوں۔21 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے‘ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے کیونکہ عمران خان کو روکنا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔ کرک اور بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کی، ہم ایک نیا نظام لے کر آئیں گے‘ ہماری حکومت میں سب سے پہلے احتساب میرا پھر ایم این ایز کا احتساب ہوگا۔ اقتدار میں آکر نیب کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، مریم نواز 300 ارب چوری کر کے مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ اڈیالہ بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہا ہے، سب اکٹھے ہوئے اور کہتے ہیں دھاندلی ہوگی، اس بار دھاندلی نہیں اس بار صفایا ہونے والا ہے۔

مزید خبریں