اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ میری وزارت میں کسی کی دخل اندازی نہیں ہے، میں سارے فیصلے خود کرتا ہوں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن و امان کی صورتحال کا معاملہ صوبائی ذمہ داری ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز …
میری وزارت میں کسی کی دخل اندازی نہیں، سارے فیصلے خود کرتا ہوں،صاف،شفاف اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات کر لئے نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ میری وزارت میں کسی کی دخل اندازی نہیں ہے، میں سارے فیصلے خود کرتا ہوں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن و امان کی صورتحال کا معاملہ صوبائی ذمہ داری ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وفاقی حکومت کا اس سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ پاکستان کی اندرونی سکیورٹی کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا یہ کردار ہے کہ تمام صوبوں، اسلام آباد کیپیٹل اتھارٹی اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت نیکٹا وغیرہ ان سب کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل معاونت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور صاف و شفاف اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے جو بھی ضروری اقدامات ہیں ہم نے وہ تمام تر انتظامات کر رکھے ہیں۔








