دمشق۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی علاقے مصیاف میں فوج کے ایک ہدف فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوج ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مصیاف میں ایک فوجی پوزیشن کو اسرائیلی فضائیہ نے اپنی جارحیت میں نشانہ بنایا ہے تاہم حملے میں ہونے …
اسرائیلی فضائیہ کا شام میں حملہ، متعدد فوجی ہلاک

مزید خبریں
دمشق۔ 23 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب مغربی علاقے مصیاف میں فوج کے ایک ہدف فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوج ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مصیاف میں ایک فوجی پوزیشن کو اسرائیلی فضائیہ نے اپنی جارحیت میں نشانہ بنایا ہے تاہم حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ مصیاف شام کے وسطی شہر حماہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ سانا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے شامی فوج کے حماہ کے نواح میں واقع ٹھکانے پر چار میزائل داغے ہیں۔








