ریاض ۔23 جولائی(اے پی پی) چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ” آرامکو “ کی جانب سے چین کو مائع پٹرولیم گیسکی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کے دوران کمپنی چین کو اب تک 9 لاکھ 70 ہزار ٹن مائع گیس کی ترسیل کرچکی ہے جو 2017 ءکی کل ترسیل (1.08 ملین ٹن) کے 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ …
چین امریکا تجارتی کشیدگی،آرامکو کی چین کو مائع پٹرولیم گیس کی سپلائی میں اضافہ

مزید خبریں
ریاض ۔23 جولائی(اے پی پی) چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ” آرامکو “ کی جانب سے چین کو مائع پٹرولیم گیسکی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کے دوران کمپنی چین کو اب تک 9 لاکھ 70 ہزار ٹن مائع گیس کی ترسیل کرچکی ہے جو 2017 ءکی کل ترسیل (1.08 ملین ٹن) کے 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے ساتھ درآمدی محصولات کے تنازعے کے نتیجے میں جاری کشیدگی کا سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے اور اس کی چین کو مائع پٹرولیم گیس کی ترسیل ماضی کی نسبت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔








