امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی ہم منصب کو انتباہ

واشنگٹن۔23 جولائی (اے پی پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ اگرایران نے امریکا کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مزید دھمکیاں برادشت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ حسن روحانی نے گزشتہ روز …

واشنگٹن۔23 جولائی (اے پی پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ اگرایران نے امریکا کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مزید دھمکیاں برادشت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کی تو وہ ’تمام جنگوں کی ماں‘ ہو گی۔ حالیہ عرصے میں ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں