تہران ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سخت بیان کا دوٹوک جواب دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ ایرانیوں کے سامنے ایسی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو گزشتہ 40 سال سے ایسی …
ڈونلڈ ٹرمپ ہوش کے ناخن لو، ایران کا دو ٹوک جواب

مزید خبریں
تہران ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سخت بیان کا دوٹوک جواب دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ ایرانیوں کے سامنے ایسی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو گزشتہ 40 سال سے ایسی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہزاروں سالوں سے یہاں بس رہے ہیں، یہاں بہت سی بادشاہتوں کو ختم ہوتے ہوئے دیکھا ہے بالخصوص ہماری اپنی بادشاہت جس کی تاریخ دوسرے ممالک سے بھی زیادہ ہے، لہذا ہوش کے ناخن لیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان چند روز سے دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔








