شام کے جنوبی صوبے سویدا میں متعدد خود کش بم دھماکوں میں 127 شہریوں سمیت 221 افرادہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی، داعش کے 30 جنگجو بھی مارے گئے

بیروت۔ 25 جولائی (اے پی پی)شام کے جنوبی صوبے سویدا میں بدھ کو متعدد خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں 127 شہریوں سمیت 221افراد مارے گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں شامی حکومت کی حامی ملیشیا کے درجنوں ارکان بھی شامل ہیں۔خود کش حملوں میں سرکاری عمارات اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا۔خود کش حملوں کی ذمہ داری داعش نے …

بیروت۔ 25 جولائی (اے پی پی)شام کے جنوبی صوبے سویدا میں بدھ کو متعدد خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں 127 شہریوں سمیت 221افراد مارے گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں میں شامی حکومت کی حامی ملیشیا کے درجنوں ارکان بھی شامل ہیں۔خود کش حملوں میں سرکاری عمارات اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا۔خود کش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق تین خود کش دھماکے سویدا شہر اور باقی سویدا کے شمال اور مشرق میں واقع دیہات میں ہوئے جہاں داعش کے جنگجوﺅں نے دھماکوں کے بعد لوگوں کو ان کے گھروں میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ان حملو کے دوران داعش کے تیس جنگجو جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے مارے گئے۔شام کے لئے اقوام متحدہ کے ہومینیٹیرین کوارڈینیٹر علی الزاتری نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

مزید خبریں