مغربی کنارے کے شہر الخلیل کو بقیہ علاقے سے کاٹ دیا جائے گا،اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت انسدادِ دہشت گردی کے لیے ایسے فیصلے کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور ان میں بعض اقدامات جارحانہ بھی …

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت انسدادِ دہشت گردی کے لیے ایسے فیصلے کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور ان میں بعض اقدامات جارحانہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس حکومتی فیصلے کے مطابق سات لاکھ آبادی کے شہر الخلیل کو بقیہ علاقے سے کاٹ دیا جائے گا۔ سخت سکیورٹی انتظامات کا یہ فیصلہ گزشتہ جمعہ کو ایک ربی کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply