چین کا متنازع جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشق کا اعلان

بیجنگ ۔ 4 جولائی (اے پی پی)چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی بحری سیفٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مشق پیراسیل جزائر کے پانیوں میں کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشق (آج)منگل سے11جولائی کے درمیان ہوگی ۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں موجود پرمانینٹ کورٹ آف …

بیجنگ ۔ 4 جولائی (اے پی پی)چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی بحری سیفٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مشق پیراسیل جزائر کے پانیوں میں کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی مشق (آج)منگل سے11جولائی کے درمیان ہوگی ۔واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں موجود پرمانینٹ کورٹ آف آربٹریشن نے کہا ہے کہ وہ فوجی اہمیت کے حامل اور قدرتی وسائل سے مالامال اس خطے پر چین کے دعوے کے خلاف فلپائن کی اپیل پر 12 جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔

Leave a Reply