سرینگر ۔29 جولائی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے بھر میں محاصروں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کے …
بھارت نے مقبوضہ وادی کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا، کل جماعتی حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر ۔29 جولائی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے بھر میں محاصروں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر کے اہم تجارتی مرکز لال چوک کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی عمل میںلائی جس کے نتیجے میں یہاں موجود لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز کو تلاشی کی کارروائیوں کا بے جا نشانہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے نزدیک کشمیریوں کے حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں،آمرانہ ہتھکنڈوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔








