مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ، حریت کانفرنس

سرینگر ۔ 30جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے صحافیوں کو کشمیر کے ساتھ لفظ ”مسئلہ“حذف کرنے کیلئے سرکاری دھونس و دباﺅ استعمال کرنے کو اعتراف شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے …

سرینگر ۔ 30جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے صحافیوں کو کشمیر کے ساتھ لفظ ”مسئلہ“حذف کرنے کیلئے سرکاری دھونس و دباﺅ استعمال کرنے کو اعتراف شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کی زندہ حقیقت سے نابلد ہونے یا پھر دانستہ طورپر اس حقیقت سے انکار کر نے سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعے کی حقیقت کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اب بھی اقوامِ متحدہ کے حل طلب تنازعات کی فہرست میں موجود ہے اور بھارت خود ہی مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے میں لے کر گیا تھا ۔

مزید خبریں