قومی انڈر- 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انٹر ریجن انڈر- 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہوگا.۔ ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جس میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں سولہ ریجنز اور دو، دو ٹیمیں لاہور اور کراچی سے شامل کی گئیں ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا …

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انٹر ریجن انڈر- 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اگست سے شروع ہوگا.۔ ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جس میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں سولہ ریجنز اور دو، دو ٹیمیں لاہور اور کراچی سے شامل کی گئیں ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اسلام آباد ، راولپنڈی،فاٹا، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کوئٹہ، فیصل آباد، آزاد جموں و کشمیر اورڈیرہ مراد جمالی رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں پشاور، ایبٹ آباد، کراچی بلیو، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، لاڑکانہ، لاہور بلیوز اور حیدرآباد شامل ہیں،گروپ اے کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی جبکہ گروپ بی کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل 28 اگست کو کھیلا جائے گا، افتتاحی روز آٹھ میچز کھیلے جائیں گے