بھارت حریت پسند قیادت کو خوفزدہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،اشرف صحرائی

سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی سرینگر کے علاقے صورہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپے اور تلاشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت این آئی اے کو آزادی پسند قیادت کے خلاف ایک سیاسی ہتھیارکے طورپر استعمال کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ …

سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںتحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی سرینگر کے علاقے صورہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپے اور تلاشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت این آئی اے کو آزادی پسند قیادت کے خلاف ایک سیاسی ہتھیارکے طورپر استعمال کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت حریت پسند قیادت کو خوفزدہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور حریت رہنماﺅں کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقل کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی سرینگر سینٹرل جیل سے تہاڑ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں