سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کشمیر کے طول و عرض میں لوگوں خاص طورپر نوجوانوںکوجامہ تلاشیوں کے نام پر ہراساں کرنے ، گاڑیوںکی تلاشیوں، مسافروں سے پوچھ گچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل ہی مقبوضہ علاقے میں خوف و …
پندرہ اگست سے قبل ہی مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کردیاگیا ہے، میر واعظ فورم

مزید خبریں
سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کشمیر کے طول و عرض میں لوگوں خاص طورپر نوجوانوںکوجامہ تلاشیوں کے نام پر ہراساں کرنے ، گاڑیوںکی تلاشیوں، مسافروں سے پوچھ گچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل ہی مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کردیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نوجوانوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سم کارڈ کو بھی چیک کیا جارہا ہے جس سے نہتے کشمیری عوام کے تئیں بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ رویے کی عکاس ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سرینگر شہر اور اس کے مضافات میں بھارتی فورسزکی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے اور جگہ جگہ ناکے لگا کر راہ گیروں کی تلاشی لی جارہی ہے اور15اگست سے دو ہفتے قبل ہی پورے شہر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔








