ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملنے کی حامی بھر لی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بغیر کسی پیشگی شرائط کے وہ تہران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خاطر مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق وہ کسی سے بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ 1979ءمیں ایرانی …

واشنگٹن۔ 31جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملنے کی حامی بھر لی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بغیر کسی پیشگی شرائط کے وہ تہران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خاطر مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق وہ کسی سے بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ 1979ءمیں ایرانی انقلاب کے بعد کسی امریکی صدر نے ایرانی رہنماو¿ں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران کی عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد ان دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں