انڈونیشیاکی شمالی کوریا کے رہنماءکو ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

جکارتہ۔ 31جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا نے ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خاطر شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کو مدعو کیا ہے۔یہ کھیل اگست میں جکارتہ میں منعقد کرائے جائیں گے، اس تقریب میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی شریک ہوں گے۔ کمیونسٹ کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے انسداد اور میزائل تجربات روکنے کے وعدوں کے بعد اسے عالمی پذیرائی مل …

جکارتہ۔ 31جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا نے ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خاطر شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کو مدعو کیا ہے۔یہ کھیل اگست میں جکارتہ میں منعقد کرائے جائیں گے، اس تقریب میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی شریک ہوں گے۔ کمیونسٹ کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے انسداد اور میزائل تجربات روکنے کے وعدوں کے بعد اسے عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔ توقع ہے کہ ایشیائی کھیلوں میں دونوں کوریائی ریاستوں کا مشترکہ وفد شریک ہو گا جس کی خاطر دونوں ممالک کے رہنماءکام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں