رواں سال ساڑھے گیارہ ہزار چینی مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے

بیجنگ ۔ 31جولائی (اے پی پی) رواں سال ساڑھے گیارہ ہزار چینی مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے۔ چائنا اسلامک ایسوسی ایشن کے عہدیدار ما من گوئی کے مطابق چینی عازمین کی سعودی عرب روانگی کا آغاز 20 جون کو ہوا تھا اور اب تک زیادہ تر چینی عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں ۔ عہدیدار کے مطابق سعودی عرب جانے والے چینی عازمین میں …

بیجنگ ۔ 31جولائی (اے پی پی) رواں سال ساڑھے گیارہ ہزار چینی مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے۔ چائنا اسلامک ایسوسی ایشن کے عہدیدار ما من گوئی کے مطابق چینی عازمین کی سعودی عرب روانگی کا آغاز 20 جون کو ہوا تھا اور اب تک زیادہ تر چینی عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں ۔ عہدیدار کے مطابق سعودی عرب جانے والے چینی عازمین میں سے زیادہ تر کا تعلق چین کے جنو ب مغربی صوبے ینان، خود مختار مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ، اور شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگ ہائی سے ہے۔ چینی عازمیں حج کا آخری قافلہ آج یکم اگست کو صوبہ چنگ ہائی کے دارالحکومت شی ننگ سے سعودی عرب روانہ ہوگا۔چینی عازمیں حج چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

مزید خبریں