ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی،

بی سیٹری ۔ یکم اگست (اے پی پی) آندرے رسل کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آندرے رسل نے میچ میں ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ کے شعبہ میں ناقابل شکست 35 …

بی سیٹری ۔ یکم اگست (اے پی پی) آندرے رسل کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آندرے رسل نے میچ میں ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ کے شعبہ میں ناقابل شکست 35 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کا کچھ حصہ متاثر ہوا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کی بنیاد پر ہوا۔ میزبان ٹیم کے آل راﺅنڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔