میکسیکو میں مسافر جہاز اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ، 85 افراد زخمی

میکسیکوسٹی ۔ یکم اگست (اے پی پی) میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں مسافر جہا اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے اور ریاست کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔ایرو میکسیکو کی پرواز اے ایم 2431 …

میکسیکوسٹی ۔ یکم اگست (اے پی پی) میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں مسافر جہا اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے اور ریاست کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔ایرو میکسیکو کی پرواز اے ایم 2431 گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب جا رہی تھی کہ اڑان کے فوراً بعد ایئر پورٹ سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔حادثے کے بعد ریاست کے گورنر جوزے آئیسپورو نے ٹویٹ کی کہ اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی لیکن کئی مسافر زخمی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں