انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پاسٹر اینڈریو برنسن کے معاملہ میں صلیبی اور صیہونی زہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ وہ پاسٹر اینڈریو برنسن کے معاملہ پر امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ پاسٹر اینڈریو برنسن ترکی کے شہر …
امریکا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پاسٹر اینڈریو برنسن کے معاملہ میں صلیبی اور صیہونی ذہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ یکم اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پاسٹر اینڈریو برنسن کے معاملہ میں صلیبی اور صیہونی زہنیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ وہ پاسٹر اینڈریو برنسن کے معاملہ پر امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ پاسٹر اینڈریو برنسن ترکی کے شہر ازمیر میں پروٹسٹنٹ فرقے کے چرچ سے منسلک ہیں۔ان کو گذشتہ ہفتے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے ترکی کی طرف سے ان کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس نے پاسٹر اینڈریو برنسن کو آزاد نہ کرنے کی صورت میں ترکی کو دردناک پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ ترک صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں امریکی حکام کی اس دھمکی آمیز گفتگو کی کوئی پرواہ نہیں۔








