اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا جس میں اسلام آباد،کراچی وائٹس،کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، لاڑکانہ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںاسلام آباد نے راولپنڈی کو چار وکٹوں سے شکست دی، اسلام آباد نے ٹاس جیت …
قومی انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجن انڈر19- کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا جس میں اسلام آباد،کراچی وائٹس،کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، لاڑکانہ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںاسلام آباد نے راولپنڈی کو چار وکٹوں سے شکست دی، اسلام آباد نے ٹاس جیت کرراولپنڈی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی نے 38 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، حیدر علی نے سات چوکوں کی مدد سے 72، زید خان نے تین چوکوں کی مدد سے 46 اور محمد اجمل نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 23 رنزبنائے، محمد موسی نے 40 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،حسن عابد نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 62، روحیل نذیر نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 55 اور عرفان خان نے دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے جبکہ ہارون واحد ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، شیراز خان نے 20 رنزاور مبشر خان نے 43 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔









