نئی دہلی، 4 سال میں 16 ارب کے موبائل چوری

نئی دہلی ۔ 2 اگست (اے پی پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہر ما ہ تقریباً 2لاکھ موبائل چوری ہونے، چھین لئے جانے یاغائب ہوجانے کی شکایات سامنےآرہی ہیں۔ یعنی روزانہ تقریباً 7 ہزارافراد موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موبائل چوری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق امسال 30 جون 2018 تک موبائل چوری، غائب یا پھر لوٹ کے تقریباً 12 …

نئی دہلی ۔ 2 اگست (اے پی پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہر ما ہ تقریباً 2لاکھ موبائل چوری ہونے، چھین لئے جانے یاغائب ہوجانے کی شکایات سامنےآرہی ہیں۔ یعنی روزانہ تقریباً 7 ہزارافراد موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موبائل چوری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق امسال 30 جون 2018 تک موبائل چوری، غائب یا پھر لوٹ کے تقریباً 12 لاکھ (1158637) معاملات درج کرائے گئے ( گزشتہ 6 ماہ میں12 لاکھ یعنی ہر ماہ 2 لاکھ)۔ ان میں 1129820 واقعات موبائل غائب ہونے، 26440 چوری، 1715 ا±چک لینے اور 662 زبردستی چھین لینے کے کیس درج کرائے گئے۔2017 میں موبائل چوری، غائب ہونے یا لوٹ کے کل 1481147 کیس درج کرائے گئے تھے۔ ان میں سے 1418541 موبائل گم ہونے، 56898 چوری، 4266 ا±چک لینے اور 1442 زبردستی چھین لینے کے کیس درج کرائے گئے۔

مزید خبریں