اقوامِ متحدہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش امریکی ایٹمی بمباری کی 73 ویں برسی کے موقع پر ناگاساکی میں تقریبِ امن میں شرکت کریں گے۔ انتونیوگوترش اِس سالانہ تقریب میں شرکت کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پہلے سربراہ ہوں گے۔اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ انتونیوگوترش 7 سے 9 اگست تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ وہ ناگاساکی کے ناظم توموہِیسا تاا±وئے …
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل امریکی ایٹمی بمباری کی 73 ویں برسی کے موقع پر ناگاساکی میں تقریبِ امن میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
اقوامِ متحدہ ۔ 2 اگست (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش امریکی ایٹمی بمباری کی 73 ویں برسی کے موقع پر ناگاساکی میں تقریبِ امن میں شرکت کریں گے۔ انتونیوگوترش اِس سالانہ تقریب میں شرکت کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پہلے سربراہ ہوں گے۔اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ انتونیوگوترش 7 سے 9 اگست تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ وہ ناگاساکی کے ناظم توموہِیسا تاا±وئے اور ایٹمیحملے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کریں۔سیکرٹری جنرل 9 اگست کو ناگاساکی ایٹمی بمباری عجائب گھر جائیں گے اور یادگاری تقریب میں خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیتی رہی ہے تاہم امریکہ اور ر±وس کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔








