کشمیری اپنی تہذبی، جغرافیائی ، معاشی اور سیاسی بقاکیلئے ایک فیصلہ کن تحریک کیلئے تیار رہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تہذبی، جغرافیائی ، معاشی اور سیاسی بقاکیلئے ایک فیصلہ کن تحریک کیلئے تیار رہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی صاحب کی صدارت میں سرینگر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جموں کشمیر میں مسلمانوں کی کثریت …

سرینگر۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تہذبی، جغرافیائی ، معاشی اور سیاسی بقاکیلئے ایک فیصلہ کن تحریک کیلئے تیار رہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی صاحب کی صدارت میں سرینگر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جموں کشمیر میں مسلمانوں کی کثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیر اپنی تاریخ کے ایک نازک ترین دورسے گزر رہا ہے کیونکہ بھارت اس وقت جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اسکے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کی بھر پورکوششیں کر رہا ہے۔ اجلاس میں مذموم بھارتی منصوبوں کے خلاف مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے جاری کیے گئے پروگرام کی مکمل حمایت کے علاوہ اس حوالے سے تاجر تنظیموں، وکلائ، طلبائ، سول سوسائٹی، ٹرانسپوٹروں اور ملازم یونینوں کے موقف کو بھی سراہا گیا ۔

مزید خبریں