اب کوئی کشمیری بھارت کا حصہ نہیں بننا چاہتا نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

واشنگٹن ۔ 3 اگست (اے پی پی) بھارت کی اکثریتی آبادی ہندووں میں قوم پرستی کے جذبات میں اضافے کے نتیجہ میں کشمیری مسلمانوں میں بھارت کے خلاف نفرت بڑھی ہے۔ یہ بات معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہندو آبادی میں قوم پرستی کے جذبات میں اضافے کا نشانہ زیادہ تر مسلمان ہی بنتے ہیں جس کا …

واشنگٹن ۔ 3 اگست (اے پی پی) بھارت کی اکثریتی آبادی ہندووں میں قوم پرستی کے جذبات میں اضافے کے نتیجہ میں کشمیری مسلمانوں میں بھارت کے خلاف نفرت بڑھی ہے۔ یہ بات معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہندو آبادی میں قوم پرستی کے جذبات میں اضافے کا نشانہ زیادہ تر مسلمان ہی بنتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بھارت سے نفرت کرنے والے کشمیریوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی کی جدو جہد میں مصروف کشمیریوں کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارتی ہندووں میں قوم پرستانہ جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور حکمران جماعت کے کئی اہم رہنماﺅں کا ریکارڈ مسلم اقلیت کے ساتھ سلوک کے حوالے سے قابل اعتراض ہے ۔بی جے پیرہنماﺅں کے طرز عمل نے بھارتی مسلمانوں کو مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مزید خبریں