مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ،

سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ہزاروں افراد نے شہید نوجوان بلال احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بلال احمد کو ایک اور نوجوان ظہور احمد کے ساتھ جمعرات کے روز ضلع کپواڑہ کے علاقے کھم ریال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔قابض انتظامیہ کی پابندیوںکے باوجود …

سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ہزاروں افراد نے شہید نوجوان بلال احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بلال احمد کو ایک اور نوجوان ظہور احمد کے ساتھ جمعرات کے روز ضلع کپواڑہ کے علاقے کھم ریال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔قابض انتظامیہ کی پابندیوںکے باوجود ہزاروں لوگوں نے شہید بلال احمد کے آبائی گاﺅں شٹمقام لولاب میںجمع ہو کر ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ لوگوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید خبریں