کولمبو ۔ 3 اگست (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اکتوبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک مصروف ترین شیڈول ہوگا۔ سری لنکا کرکٹ کے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اس شڈول کے تحت چار مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ، …
سری لنکا کا اکتوبر سے مارچ کے دوران مصروف ترین شیڈول، آئی لینڈرز چار ماہ کے دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے

مزید خبریں
کولمبو ۔ 3 اگست (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اکتوبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک مصروف ترین شیڈول ہوگا۔ سری لنکا کرکٹ کے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اس شڈول کے تحت چار مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، آئی لینڈرز دسمبر، جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین روزہ وارم اپ میچ سمیت دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، اس کے فوراً بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ تین روزہ وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی








