سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تحریک حریت جموںوکشمیر کے رہنما عمر عادل ڈار پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے عمر عادل ڈار کو ایک اور حریت رہنما حکیم عبدالرشیدکے ساتھ بدھ کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے میں اس وقت …
مقبوضہ کشمیر ، قابض انتظامیہ نے تحریک حریت کے رہنما عمر عادل ڈارپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکر دیا ، اشرف صحرائی کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تحریک حریت جموںوکشمیر کے رہنما عمر عادل ڈار پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے عمر عادل ڈار کو ایک اور حریت رہنما حکیم عبدالرشیدکے ساتھ بدھ کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مشترکہ حریت قیادت کے ایک چھ رکنی وفد کے ہمراہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اسلام آباد جا رہے تھے۔ حکیم عبدالرشید کو بعد میں رہا کردیاگیا تھا جبکہ عمر عادل ڈار پر جمعرات کے روز کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا۔








