قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز (کل) اتور سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ کوئٹہ سے ہوگا، مرغزار گراو¿نڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز (کل) اتور سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ کوئٹہ سے ہوگا، مرغزار گراو¿نڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کے آر ایل گراو¿نڈ راولپنڈی میں فیصل آباد اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم میں ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا، گروپ بی کے میچوں میں یو بی ایل گراو¿نڈ کراچی میں پشاور اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔