سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت پر کپواڑہ قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج(ہفتے کو) دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ دکانیں ، کاروباری مراکز اور نجی و سرکاری دفاتر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے کپواڑے …
نوجوانوں کی شہادت پر کپواڑہ میں ہڑتال جاری

مزید خبریں
سرینگر ۔ 4 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت پر کپواڑہ قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج(ہفتے کو) دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ دکانیں ، کاروباری مراکز اور نجی و سرکاری دفاتر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے کپواڑے قصبے میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ فوجیوں نے دونوجوانوں ظہور احمد اور بلال احمد شاہ کو جمعرات کے روز کپواڑہ کے علاقے شمریال لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔








