ٹوکیو ۔ 4 اگست (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ کاروباری سال 2018-19 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور ایشیا میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 657.3 ارب ین (5.9 …
ٹویوٹا کے پہلی سہ ماہی کے خالص منافع میں 7.2 فیصد اضافہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 4 اگست (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ کاروباری سال 2018-19 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور ایشیا میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 657.3 ارب ین (5.9 ارب ڈالر) رہا جو 2017-18 ءکی پہلی سہ ماہی کے منافع سے 7.2 فیصد زیادہ اور کسی بھی سال کی پہلی سہ ماہی کا سب سے زیادہ خالص منافع ہے۔








