کیلی فورنیا کے جنگلات آگ کے باعث ہزاروں مزید افراد محفوظ مقامات پر منتقل

کیلیفورنیا ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ ماہ بھڑکنے والی جنگلاتی آگ کی وجہ سے مزید ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے اس آگ کے پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکا کی سولہ ریاستوں کے فائر فائٹرز اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے …

کیلیفورنیا ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ ماہ بھڑکنے والی جنگلاتی آگ کی وجہ سے مزید ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے اس آگ کے پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکا کی سولہ ریاستوں کے فائر فائٹرز اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے کم ازکم 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آفت 5سو سے زائد عمارتوں کو متاثر کر چکی ہے جبکہ ہزاروں دیگر کی تباہی کا خطرہ برقرار ہے۔