مذموم بھارتی منصوبے کیخلاف آج سے 2روزہ ہڑتال شروع

سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) بھارتی حکومت کی طرف سے آئےن کی دفعہ 35-Aکو منسوخ کرنے کے مذموم منصوبے کے خلا ف آج سے مقبوضہ کشمیر مےں دوروزہ ہڑتا ل کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی آئین کی دفعہ 35-Aکے تحت کشمےر کے مستقل باشندوں کو خصوصی مراعات حاصل ہےں اور اس دفعہ کی وجہ …

سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) بھارتی حکومت کی طرف سے آئےن کی دفعہ 35-Aکو منسوخ کرنے کے مذموم منصوبے کے خلا ف آج سے مقبوضہ کشمیر مےں دوروزہ ہڑتا ل کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی آئین کی دفعہ 35-Aکے تحت کشمےر کے مستقل باشندوں کو خصوصی مراعات حاصل ہےں اور اس دفعہ کی وجہ سے ہی غےر کشمےرےوں کو مقبوضہ علاقے مےں زمےن اور دےگر جائےداد خرےدنے کی اجازت نہےں ہے۔ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ، مےرواعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے جبکہ تاجر اور سول سوسائٹی کی تنظےموں نے اس کی حماےت کی ہے۔ ہڑتال کا مقصد بھارتی سپرےم کورٹ مےں دفعہ 35-A کی منسوخی کے حوالے سے دائر عرضداشت پر کل پےرکے روز ہونے والی سماعت کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

مزید خبریں