سنگا پور سٹی ۔ 5 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور میں مشرقی ایشیائی تعاون کے حوالے سے وزرائے خارجہ کی سلسلہ وار کانفرنس میں شرکت کے موقع پر امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ اس وقت چین اور امریکا کے تعلقات ایک کلیدی مرحلے میں ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی …
چینی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
سنگا پور سٹی ۔ 5 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور میں مشرقی ایشیائی تعاون کے حوالے سے وزرائے خارجہ کی سلسلہ وار کانفرنس میں شرکت کے موقع پر امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ اس وقت چین اور امریکا کے تعلقات ایک کلیدی مرحلے میں ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور دنیا کی سب سے دو بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین امریکا تعلقات کی ترقی دونوں ممالک کے عوام اور دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کے مفادات سے منسلک ہے، چین ہمیشہ سے یہ خیال کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون چین اور امریکہ کے لیے واحد اور درست انتخاب ہے اوریہ عالمی برادری کی بھی مشترکہ امید ہے۔








