اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں اینگرو فوڈز کے قبل از ٹیکس منافع میں 14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک اینگرو فوڈز کو 413 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ کیلینڈر سال …
اینگرو فوڈز کے قبل از ٹیکس منافع میں 14.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں اینگرو فوڈز کے قبل از ٹیکس منافع میں 14.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءتک اینگرو فوڈز کو 413 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ کیلینڈر سال کی اسی مدت میں اینگرو فوڈز کو 361 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 175.5 فیصد اضافہ اور آپریٹنگ منافع میں 23.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس عرصہ میں کمپنی کے نیٹ سیلز میں 14.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں کمپنی کی فی حصص آمدنی میں 179.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








