انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی، سینکڑوں افراد زخمی

جکارتہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ …

جکارتہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام ناکارہ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے کھلے عام آسمان تلے رات گزاری۔ زلزلے کے جھٹکے لومبوک سے متصل سیاحت کے لئے معروف جزیرے بالی میں بھی محسوس کئے گئے

مزید خبریں