اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں 18.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی 2018ءتک پاکستان میں 27 ہزار 178 یونٹ لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارحاصل ہوئی جو پیوستہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 18.54 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے 11 ماہ میں ملک …
ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں 18.54 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں 18.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی 2018ءتک پاکستان میں 27 ہزار 178 یونٹ لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارحاصل ہوئی جو پیوستہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 18.54 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے 11 ماہ میں ملک میں 22 ہزار 927 یونٹ لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔








