واشنگٹن ۔ 8 اگست (اے پی پی) اسرائیلی خفیہ ادارے موساد پر شام کی ایک اہم شخصیت کے قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق موساد شام میں میزائل ٹیکنالوجی کے اہم ترین سائنسدان آسس اسبر کے قتل میں ملوث ہے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی جاسوس ایک طویل عرصے سے اس سائنسدان کی تلاش میں تھے۔ آسس اسبر ہفتے کے …
اسرائیلی خفیہ ادارے پر اہم شامی شخصیت کے قتل کا الزام
واشنگٹن ۔ 8 اگست (اے پی پی) اسرائیلی خفیہ ادارے موساد پر شام کی ایک اہم شخصیت کے قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق موساد شام میں میزائل ٹیکنالوجی کے اہم ترین سائنسدان آسس اسبر کے قتل میں ملوث ہے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی جاسوس ایک طویل عرصے سے اس سائنسدان کی تلاش میں تھے۔ آسس اسبر ہفتے کے روز مغربی شام میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ وہ ایک انتہائی اہم فوجی منصوبے پر کام کر رہے تھے۔









