مکہ مکرمہ ۔ 8 اگست (اے پی پیحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے روز اول سے لے کر تاحال اسلامی شریعت کا راج ہے۔سعودی اخبار کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مملکت میں مقننہ ، عدلیہ اور منتظمہ سب اسلامی احکام کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی امور میں مداخلت ، …
سعودی عرب میں روز اول سے شریعت کی بالادستی ہے، ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس
مکہ مکرمہ ۔ 8 اگست (اے پی پیحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے روز اول سے لے کر تاحال اسلامی شریعت کا راج ہے۔سعودی اخبار کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مملکت میں مقننہ ، عدلیہ اور منتظمہ سب اسلامی احکام کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی امور میں مداخلت ، عدالتی امور میں شکوک و شبہات پھیلانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ کسی کو بھی یہاں کے انتظامی، عدالتی اور قانون سازی کے امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔









