سرینگر۔ 8 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دخترا ن ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی خفیہ طورپر نئی دلی کی منڈولی جیل سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقلی اور اس بارے میں انکے اہل خانہ اور وکلاءکو اطلاع نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین …
یاسین ملک کی طرف سے آسیہ اندرابی کی خفیہ طورپرتہاڑ جیل منتقلی کی مذمت
سرینگر۔ 8 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دخترا ن ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی خفیہ طورپر نئی دلی کی منڈولی جیل سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقلی اور اس بارے میں انکے اہل خانہ اور وکلاءکو اطلاع نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںافسوس ظاہر کیاکہ حریت رہنماءکے اہلخانہ جب ملاقات کیلئے گزشتہ روز منڈوالی جیل پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ تینوںمحبوس رہنماﺅںکو تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ملاقات کےلئے تہاڑ جیل کا رخ کیا جہاں انہیں چار دن بعد آنے کیلئے کہاگیا ۔انہوںنے آسیہ اندرابی اور ناہیدہ نسرین کے اہلخانہ کو ہزاروں میل کا مشکل سفر طے کرنے کے بعد محبوسین سے ملاقات سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی ۔









