ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںایک فیصد اضافہ

کوالالمپور ۔ 8 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 1.3 فیصد بڑھ کر 2235 رنگٹ (548.60 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل …

کوالالمپور ۔ 8 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 1.3 فیصد بڑھ کر 2235 رنگٹ (548.60 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 52881 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔