انڈونیشا کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.5 ارب ڈالر کمی

جکارتہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) انڈونیشا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ مرکزی بینک کی ملکی کرنسی ” روپیہ“ کے استحکام کے لیے مداخلت ہے۔بینک آف انڈونیشیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی کے دوران جولائی کے اختتام پر غیر ملکی زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 118.3 …

جکارتہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) انڈونیشا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ مرکزی بینک کی ملکی کرنسی ” روپیہ“ کے استحکام کے لیے مداخلت ہے۔بینک آف انڈونیشیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی کے دوران جولائی کے اختتام پر غیر ملکی زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 118.3 ارب ڈالر رہی جو جون کی نسبت 1.5 ارب ڈالر کم ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کے اختتام پر موجود غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر ملکی ضروریات کے لیے 6.9 ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے کافی ہیں۔