اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) گذشتہ 10 برسوں کے دوران ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں 4 ہزار 609 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق پاکستان میں تیل وگیس کا شعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات زیادہ ہے۔ مالی سال 2008-09ء میں تیل وگیس کے شعبے میں 775.0 …
ملک میں تیل و گیس کے شعبے میں دس سال کے دوران 4609 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) گذشتہ 10 برسوں کے دوران ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں 4 ہزار 609 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق پاکستان میں تیل وگیس کا شعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات زیادہ ہے۔ مالی سال 2008-09ء میں تیل وگیس کے شعبے میں 775.0 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 2009-10ءمیں تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 740.6 ملین ڈالر رہا، مالی سال 2010-11ءمیں اس شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 512.2 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2011-12ءمیں 629.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔








