اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.58 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں پاکستان نے 20ہزار694 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات سے 79.154 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 4.58 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان …
مصالحہ جات کی برآمدات میں گذشتہ سال 4.58 فیصدکمی ہوئی،ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات میں 4.58 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں پاکستان نے 20ہزار694 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات سے 79.154 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 4.58 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے مختلف مصالحہ جات کی برآمدات سے 84.572 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔مالی سال 2016-17ءمیں مجموعی طورپر22ہزار831 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔








