اینگرو پاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 2.84 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں اینگرو پاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 2.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بات کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع بیان میں کہی گئی ہے۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءکے اختتام تک اینگروپاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کو1.589 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں اینگرو پاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 2.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بات کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع بیان میں کہی گئی ہے۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018ءکے اختتام تک اینگروپاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کو1.589 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.84فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں اینگروپاورگرین کمپنی لیمیٹڈ کو1.545 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔