رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کے تناسب سے سرمایہ کاری میں 17.2فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد ۔09 اگست(اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے تناسب سے سرمایہ کاری میں 17.2فیصد اضافے کا امکان ہے۔مالی سال 2017-18ءمیں سرمایہ کاری میں مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے 16.1 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ جاری مالی سال میں فکسڈ سرمایہ کاری کی شرح میں جی ڈی پی کے …

اسلام آباد ۔09 اگست(اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے تناسب سے سرمایہ کاری میں 17.2فیصد اضافے کا امکان ہے۔مالی سال 2017-18ءمیں سرمایہ کاری میں مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے 16.1 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ جاری مالی سال میں فکسڈ سرمایہ کاری کی شرح میں جی ڈی پی کے تناسب سے 15.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تجارت اورسرمایہ کاری میں سہولت کاری، توانائی کی رسد میں اضافہ اورزیادہ منافع کے باعث ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق بیشتر اہداف قابل حصول ہیں۔